عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا: رانا ثنااللہ

Feb 13, 2026 | 10:02:AM
عمران خان جس ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا: رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت کرنے پر ان کا علاج نہیں کرایا گیا۔

عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مسافر غلط پرواز میں سوار ہوکر دوسرے ملک پہنچ گیا

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ  یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی۔

 جیل حکام کے بروقت توجہ نہ دینے پر مجرمانہ غفلت کی گئی ہے۔

یاد رہے اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ  میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔