آصف علی زرداری سے   ثناء اللہ زہری کی ملاقات، بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت

Feb 13, 2024 | 22:20:PM
آصف علی زرداری سے   ثناء اللہ زہری کی ملاقات، بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی ) اسلام آباد میں سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے چیف آف جھالاوان کے  نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں  چیف آف جھالاوان کے  نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے  سابق صدر آ صف علی زرداری سے  ملاقات کی، دونوں رہنماوں کے درمیان  بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: شہباز شریف