مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: شہباز شریف

Feb 13, 2024 | 21:35:PM
 مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں: شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’سابق صدر وشریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چئیرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان کس کو ہونا چاہیے؟ بلاول بھٹو نے خواہش کا اظہار کر دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’امید کرتے ہیں کہ ہم ملکر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے، انشاءاللہ‘‘۔