حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

Feb 13, 2024 | 13:43:PM
حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ حلیم عادل کو کسی بھی نئے مقدمے یا کسی کیس کے چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے کہا کہ 2 نومبر 2023 کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں، پہلے بھی عدالت کی اجازت کے بغیر درخواست گزار کے والد کو گرفتار کرنے سے روکا تھا۔

 جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے سوال کیا کہ بتایا جائے مزید کتنے مقدمات درج کیے گئے ہیں؟ اس پر  ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ حلیم عادل کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

درخواست گزار کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت تین بار ان کو نئے مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کرتے ہیں کسی دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

عدالت نے تین ہفتوں میں پولیس اور دیگر سے مزید پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔