عدالت نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Feb 13, 2024 | 12:24:PM
عدالت نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

علیمہ خان نے وکیل شیراز رانجھا استدعا کی کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ایسا مواد موجود نہیں جو سائبر کرائم کی بنیاد ہو، علیمہ خان کے خلاف جاری انکوائری یا شکایت کو خارج کیا جائے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے رپورٹ منگوا لیتے ہیں دیکھتے ہیں انکوائری ہے بھی یا صرف شکایت ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے آج ہی علیمہ خان کے خلاف انکوائری یا شکایت کی تفصیلات فراہم کرے۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے میں کوئی شکایت یا انکوئری ہے تو اسکی رپورٹ علیمہ خان کو فراہم کی جائے، ایف آئی اے علیمہ خان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 130؛ نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

بعدازاں اسلام آباد ہائی نے علیمہ خان کے وکیل سے کہا کہ آپ کو رپورٹ کی کاپی مل جائے تو اپنا جواب ایف آئی اے کو جمع کروا دیں۔