ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

Feb 13, 2024 | 00:23:AM
ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان حاملہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حاملہ ہونےکی وجہ سے ماہرہ خان او ٹی ٹی سیریز 'جو بچے سنگ سمیٹ لو' سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار 

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال اگست یا ستمبرمیں ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی جبکہ ابھی تک اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم کی طرف سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اکتوبر2023ء میں ماہرہ خان نےسلیم کریم کےساتھ دوسری شادی کی تھی۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری کے ساتھ سال 2007ء میں ہوئی تھی۔ ان سےاداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015ء میں طلاق ہوگئی تھی۔