فخر زمان نے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے اہم مشورہ دیدیا

Feb 13, 2023 | 21:40:PM
فخر زمان نے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے اہم مشورہ دیدیا
کیپشن: شان مسعود، فخر زمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کی فرنچائز لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے بیگم کے ہر حکم پر سرجھکانے کا مشورہ دے دیا۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ملتان سلطانز کے شان مسعودنجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے شادی کا کئی سالہ تجربہ رکھنے والے فخر سے شان مسعود کو کامیاب شوہر بننے کیلئے مشورہ طلب کیا۔
اس پر فخر نے کہا کہ شان بھائی بیگم جو بھی حکم دے اسے کھلے دل سے قبول کریں آپ ہمیشہ خوش رہوگے ۔اس پر شان نے پوچھا کہ بیگم جس نمبر پر بولے کھیلوں؟ تو فخر نے کہا کہ اگر بیگم 10 نمبر یا پھر 11 نمبر پر بھی کھیلنے کا کہے تو آپ نے اوکے کہنا ہے، بیگم کا کردار کپتان سا ہے وہ جہاں بولیں آپ نے وہی کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 33 سالہ شان مسعود پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے رشتہ ازدواج میں بندھے تھے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال پی ایس ایل کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں بھی کرائینگے، نجم سیٹھی کا اعلان