کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق۔۔ 3 ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ

Feb 13, 2022 | 10:09:AM
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر، اعدادو شمار، کورونا وائرس
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید41 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی  جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 206کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 304 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد پر پہنچ گئی،سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 ہو گئی ہے،کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 355 افراد جان کی بازی ہار چکے  جبکہ سندھ میں 7 ہزار 978، خیبر پختونخوا 6 ہزار 113، اسلام آباد 998، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 768 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیںموسم نے پھر کروٹ بدل لی۔۔اہم خبر جانیے