سوشل میڈیا پر دہشتگردی، اکاونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو تے ہیں ، طلال چوہدری
سوشل میڈیا پر دہشتگردی، اکاونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو تے ہیں ، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی پھیلانے والے اکاونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں ،دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر نام تبدیل کر کے اپریٹ کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف منفی ،آے آئی فیک ویڈیوز اپلوڈ کی جا رہی ہیں ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی پھیلانے والے اکاونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں ،دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر نام تبدیل کر کے اپریٹ کر رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف منفی ،آے آئی فیک ویڈیوز اپلوڈ کی جا رہی ہیں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لکھا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہوں ،یہ پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر بنائیں اور حکومت پاکستان سے انسداددہشتگردی سے متعلق تعاون کریں ،دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اگر پاکستان کمزور ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی ،پہلے دہشتگرد بندوق کا استعمال کرتے تھے اب وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ،سوشل میڈیا پر پاکستان کی نشاندہی کیے گئے اکاونٹس کو ہٹایا نہیں جاتا ،اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان کے قانون کی پاسداری نہیں کریں گے تو ہم ان کیخلاف ایکشن لینے پر مجبور ہوں گے،حکومت پاکستان سے ایکس کا تعاون نہ ہونے کے برابر ہے، ٹیلی گرام اور ٹاک ٹاک اچھا تعاون کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوجرانولہ اور لاہور میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چالان ملنے پر شہریوں نےسر پکڑ لئے