پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

Dec 13, 2025 | 21:11:PM
پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب
کیپشن: پاکستان بار کونسل لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان بارکونسل کےالیکشن میں پنجاب کی 11 میں سے 10 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پرعاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ، شفقت چوہان ممبرپاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔ 

عاصمہ جہانگیرگروپ کے اعظم نذیرتارڑ، احسن بھون، پیرمسعودچشتی، عامر سعید راں، طاہرناصراللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔

کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبرکوجاری کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت