راجہ رضوان عباسی تین ووٹ لے کرپاکستان بار کونسل کے رکن منتخب

Dec 13, 2025 | 18:27:PM
راجہ رضوان عباسی تین ووٹ لے کرپاکستان بار کونسل کے رکن منتخب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں مجموعی طور پر  5 ووٹ کاسٹ کیے گئے، راجہ رضوان عباسی تین ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سید قمر حسین شاہ سبزواری ایڈووکیٹ 2 ووٹ حاصل کرسکے، اسلام آباد بار کونسل کے 5 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

عبدالرحمن باجوہ، راجہ علیم عباسی، حفیظ اللہ یعقوب نے ووٹ کاسٹ کیا، محمد ظفر کھوکھر اور آصف عرفان بھی ووٹرز میں شامل تھے۔

اسلام آباد سے پاکستان بار کونسل کی رکنیت کیلئے 2 امیدوار مدمقابل تھے، راجہ رضوان عباسی اور سید قمر حسین شاہ سبزواری ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے : وزیراعظم