سلطان گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعظم کی مبارکباد

Dec 13, 2025 | 16:05:PM
سلطان گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑ دیا،وزیراعظم کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو میں ریکارڈ توڑ دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراج تحسین۔

وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی جانب سے ریورس کار ڈرائیونگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد  دیتےہوئےکہا ہےک سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے ،حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ۔

سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی۔اس سے قبل طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا۔واضح رہے کہ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی سہولت فراہم،نادرا نے صارفین کو خوش کر دیا