چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے چکن کامتبادل سستاگوشت تیارکرلیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سائنسدانوں نے فرمینٹیشن اور فائبر اسٹرکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چکن کا متبادل گوشت تیار کرلیا ہے۔
اس پروٹین کو پودوں سے حاصل ہونے والے غذائی اجزا سمیت فنگس سے تیار کیا گیا ہے، ابتدائی ٹیسٹ بتاتے ہیں کہ اس پروٹین کو چکن کی طرح پکایا جاسکتا ہے حتیٰ کہ اسے چکن کے متبادل کی طرح ریشے ریشے بھی کیا جاسکتا ہے۔
چکن کے متبادل گوشت کی تیاری کا مقصد بڑے پیمانے پر استعمال کیلئے پولٹری فارمنگ پر انحصار کو کم کرتے ہوئے عوام کو چکن کا سستا اور غذائیت بھرا متبادل پیش کرنا ہے۔
چینی فوڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق یہ نیا پراڈکٹ طویل المدتی غذائی تحفظ کے چیلنجز حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نےپرسنل بیگیج سکیم بحال کرنے کی اپیل کردی
چکن کا متبادل تیار کیا گیا گوشت جلد منتخب مارکیٹس میں متعارف کروائے جانے کے بعد ریسٹورنٹس ، پیکڈ فوڈز اور گھریلو ضروریات کے طور پر استعمال میں لایا جاسکے گا۔