وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں

Dec 13, 2025 | 14:55:PM
وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے متبادل نظام لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کونسل کے قیام پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کے متبادل نظام متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال کی صدارت میں قائم کمیٹی نے مجوزہ نئے نظام پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

مجوزہ نظام کے تحت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے وفاقی کونسل کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے، جو اسلام آباد کے انتظامی اور شہری مسائل کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 ارکان پر مشتمل وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے، جس کے لیے ارکان کا انتخاب براہ راست الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا، وفاقی کونسل کی الگ اسمبلی ہوگی جبکہ یہی کونسل میئر کا انتخاب بھی کرے گی اور موجودہ بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی سہولت فراہم،نادرا نے صارفین کو خوش کر دیا

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ مجوزہ نظام کے حوالے سے قانونی اور انتظامی پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔