پی ٹی آئی شدید مالی بحران کا شکار ،ہر رکن پارلیمنٹ 50 ہزار روپے ماہانہ چندہ لازم دے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان) پاکستان تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی، پارٹی اخراجات کیلئے ارکانِ پارلیمان سے چندہ طلب کر لیا۔تمام ارکان پارلیمان کو ماہانہ 10 فیصد کٹوتی کی ہدایت جاری کر دی ہر ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ چندہ لازم قرار دیدیا گیا۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ خط میں پارٹی اخراجات پورے نہ ہونے پر 72 گھنٹوں میں ادائیگی کی فوری درخواست کی گئی ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ارکان کو بتایا گیا کہ بقایا واجبات الگ سے بتائے جائیں گے، پارٹی سیکرٹریٹ کا موقف ہےکہ تنظیمی معاملات کیلئے ارکان کی مالی معاونت ضروری ہو گئی ہے، پارٹی نے پارلیمانی لیڈرز کو چندے کی وصولی یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی،اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ بھی اخراجات شیئر کر رہا ہے، تاہم رقم اب بھی ناکافی ہے،پی ٹی آئی نے صورتحال کو ہنگامی قرار دیتے ہوئے ارکان سے فوری تعاون مانگ لیا،پارٹی نے اعتراف کیا کہ مالی بوجھ بڑھنے پر ارکان کی مدد ناگزیر ہو گئی ہے،خط میں کہا گیا کہ پارٹی انتظامات چلانے کیلئے تمام اراکین کی بروقت ادائیگی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:5 سال کی عمر میں ماں بننے والی بچی نے طبی دنیا میں ہلچل مچا دی،باپ کون تھا ؟