23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چالان نے شہری کے ہوش اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ٹریفک پولیس کے انوکھے چالان نے شہری کے ہوش اڑا دیئے، موٹر سائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائد کے ٹریفک چلان ہوگئے۔
سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبار کرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام پرہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے بنگلا دیش کیخلاف بہتر ین کارکردگی دکھائی :محسن نقوی