پی ایس ایل 9: محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمپ میں شامل

Dec 13, 2023 | 17:28:PM
پی ایس ایل 9: محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمپ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے ڈرافٹ کی تقریب کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے، تمام فرنچائزز کے مالکان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہیں۔ 

اب تک پلاٹیںم کیٹگری میں محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوگئے ہیں جو اس سے پہلے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔

تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے خطاب کیا۔

ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2016ء میں جو پودا لگا تھا آج تناور درخت بن گیا ہے، پاکستان سپر لیگ اب ایک برانڈ ہے، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کامیابی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے۔ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے سب نے محنت کی۔