افغانستان سے براستہ طورخم جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Dec 13, 2023 | 11:44:AM
افغانستان سے براستہ طورخم جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آ نے والی گاڑی سے دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کر لئے۔

  رپورٹ کے مطابق افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ، دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں،برآمد کئے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں،امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔

ماضی میں بھی پاکستان میں بارہا  دہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیر ملکی اسلحہ کے استعمال   کے ثبوت منظرِ عام پر آ چکے ہیں،افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ کی پاکستان سمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان افغانستان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے اور  غیر قانونی ہتھیاروں کی سمگلنگ  کو روکے۔