معروف کمنٹیٹر بازید خان سوشل میڈیا پر میم بن گئے

Dec 13, 2022 | 17:24:PM
معروف کمنٹیٹر بازید خان سوشل میڈیا پر میم بن گئے
کیپشن: میم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مایوس کن شکست کے بعد نامور کمنٹیٹر بازید خان سوشل میڈیا پر ایک میم بن گئے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں ایک  قریبی معرکے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔میچ کے بعد کے شو کے دوران بازید کے بے جان و مایوس تاثرات نے پاکستانی کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول  کرلی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بازید خان کے تاثرات پر دلچسپ تبصرے اور میمز بنے لگئیں۔