لاہور کے عوام نے آر کیا نا پار ۔۔بس پی ڈی ایم کو کیا لاچار ، شاہ محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے نہ آر کیا، نہ پار کیا بس پی ڈی ایم کی قیادت کو لاچار کیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے سے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ لاہور کے باشعور باسیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں بھی اگر پی ڈی ایم سٹیڈیم کے اندر جلسہ کرتی تو ان کے دعوﺅں کی قلعی کھل جاتی۔11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جیسا کہ پورے پاکستانی میڈیا نے واضح طور پر دکھایا کہ جلسے کی راہ میں نہ تو کوئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور نہ ہی کسی کو جلسہ میں شرکت سے روکا گیا۔محمود قریشی نے مزید کہا کہ اہلیان لاہور نے جس طرح پی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پشاور، کراچی، ملتان اور اب لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔