بابر کے بعد امام الحق اور شا دا ب بارے بھی تشویشناک خبر

Dec 13, 2020 | 19:25:PM
بابر کے بعد امام الحق اور شا دا ب بارے بھی تشویشناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دور ہ نیوز ی لینڈ قو می ٹیم کیلئے بڑا امتحان بن گیا ہے۔کھلا ڑی کورونا سے بچے تو اب انجریز شروع ہو گئی ہیں۔کپتان بابر اعظم کے بعد امام الحق بھی انجر ڈ ، بائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے، جبکہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی ٹانگ میں کھنچائومحسوس کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق کوئنز ٹائون  میں کھیلے گئے 2 روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بیٹنگ سے قبل نیٹ سیشن کے دوران امام الحق کو گیند لگی، انہیں ایکسرے کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔ امام الحق انجری کے باعث 17 دسمبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرائے میں شروع ہونے والے واحد 4 روزہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔امام الحق کم از کم 12 روز تک بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے مائونٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹانگ میں کھنچائو محسوس کررہے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے اتوار کو نیٹ میں بائولنگ پریکٹس کی بجائے ہلکی بیٹنگ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ کی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کو طویل مینجڈ آئسولیشن اختیار کرنی پڑی تھی، اس دوران 10 کھلاڑی کورونا کا شکار پائے گئے تھے۔