گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

 ملک گیر ہڑتال چھٹے روز میں داخل،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی، ملک شہزاد اعوان

Aug 13, 2026 | 10:10:AM
گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن،احسن عباسی)گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے لیکن مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

 ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت مطالبات کے حل میں سنجیدہ نہیں،مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی،حکومتی یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے،مطالبات تسلیم اور نوٹیفکیشن جاری ہونے تک پہیہ جام جاری رہے گا۔

 ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر ہیں،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی، حکومت کی کسی یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کریں گے،مطالبات تسلیم ہونے تک ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
 ملک شہزاد اعوان کامزیدکہناہے کہ مطالبات کی منظوری کے ساتھ نوٹیفکیشن بھی ضروری ہے،نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری نے مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف یقین دہانیوں پر ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی،ٹرانسپورٹرز مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں،حکومتی وفد میں وفاقی، صوبائی اور کراچی کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے،مذاکرات میں مطالبات اور ہڑتال کے خاتمے پر بات چیت ہوگی،مطالبات جائز، قانونی اور ملکی معیشت کے مفاد میں ہیں، مطالبات پر عملی اقدامات تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی،کراچی مذاکرات سے مثبت اور عملی پیش رفت کی امید ہے۔