محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ، کام کی سست رفتاری پراظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ہیڈکوارٹرز کی زیر تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا اور اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کیا۔
دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، اس دوران عمارت میں صرف ایک مزدور کام میں مصروف پایا گیا، جس پر وزیر داخلہ نے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا۔
مزدور نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 9 افراد کام کرتے ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے کام رکا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی زیر تعمیر عمارت کا اچانک دورہ
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) August 13, 2026
اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام سست روی کا شکار, مزدور غائب
وزیرداخلہ کا اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار
عمارت میں صرف ایک مزدور کام میں مصروف pic.twitter.com/QO6r6apaJ4
محسن نقوی نے منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی افواج نے 59 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ دیا،3کو ناکارہ بنایا: سینٹکام کا دعویٰ
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام کام کی رفتار بہتر بنائیں۔