ایک بار  اصلی بدمعاش کیساتھ فلم میں کام کیا،بھاگیہ شری کا انکشاف

Aug 13, 2025 | 22:59:PM
ایک بار  اصلی بدمعاش کیساتھ فلم میں کام کیا،بھاگیہ شری کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی  57 سالہ اداکارہ بھاگیہ شری نے انکشاف کیا کہ ایک بار انھوں نے ایک حقیقی گینگسٹر کے ساتھ کام کیا، وہ اس دوران کافی خوفزدہ تھیں،  دوران شوٹنگ میں کافی ڈری ہوئی تھی۔ لیکن جب ان سے بالمشافہ ملی تو خوف دور ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاگیہ شری جنہوں نے بالی ووڈ  کیریئر کا آغاز 1989 کی فلم میں نے پیار کیا سے کیا اور انکی پہلی ہی فلم کافی کامیاب رہی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انھیں ایک بار ایک حقیقی زندگی کے گینگسٹر کے ساتھ کام کرنا پڑا جسے 20 سے زائد قتل کے الزامات کا سامنا تھا۔57 سالہ اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ شروع میں اس کے ساتھ کام کرنے سے ڈری ہوئی تھیں، لیکن جب وہ ملیں تو خوف کچھ کم ہوا۔ طویل عرصے تک فلمی دنیا سے دور رہنے والی بھاگیہ شری کا مزید کہنا تھا کہ مختلف قسم کے کردار کرنے کے بعد ایک تیلگو فلم میں انھوں نے حقیقی کرمنل کے ساتھ کام کیا، دوران شوٹنگ میں کافی ڈری ہوئی تھی۔  حکومت کی اجازت اس قسم کے کرمنلز کو جیل سے لاکر فلمی شوٹنگ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس فلم کی اسٹوری مجرموں کی ذاتی زندگیوں سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ بھاگیہ شری کے مطابق ان کا کردار ایک صحافی کا تھا جو ان مجرموں سے ملتی ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتی تھیں کہ ہر وہ شخص جو مجرم بنتا ہے وہ پیدائشی مجرم نہیں ہوتا بلکہ اسے حالات ایسے بنا دیتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک دن وہ سیٹ پر پہنچیں تو بتایا گیا کہ گینگسٹر بھائی شوٹنگ کے لیے آ رہے ہیں، میں انھیں دیکھ کر حیران ہوئی، وہ زعفرانی ملبوس میں اور گردن میں کئی چینز تھیں جبکہ ان کے ساتھ 10 سے 12 باڈی گارڈز تھے۔ جب وہ سیٹ پر آئے تو مجھ سے ملکر کہا تم مجھے بہت پسند ہو، یہ سن کر میری سانس رک گئی۔ میں نے سوچا اب کیا ہوگا۔ بعد میں پریشانی اس وقت دور ہوئی جب انھوں نے کہا کہ میری ایک بہن  ہے جو بلکل آپ جیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوالڈ بریوس نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے