سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم) الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 اور 20 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گےجبکہ 21 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
23 اگست تک سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے،28 اگست کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر اُمیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست کو کاغذاتِ نامزدگی واپس لئیے جا سکیں گے،9 ستمبر کو صبح9 بجے سے شام4بجے تک ووٹ کاسٹ کئیے جائیں گے،انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج