پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 476 پوائنٹس گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے آخری اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔
کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ دن بلند ترین سطح 147,892.25 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کے باعث تمام دن کا حاصل کردہ اضافہ ختم ہو گیا اور انڈیکس کم ترین سطح 146,417.80 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146,529.30 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر منافع سمیٹنے کے رجحان کی وجہ سے آئی۔
مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کرسی اے اے2 سے بڑھا کر سی اے اے ون کردی اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مستحکم آؤٹ لک جاری کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ اپ گریڈ عالمی ادارے کی جانب سے مثبت اشارہ ہے، تاہم مستقبل میں مزید بہتری کے لیے مالی نظم و ضبط، بیرونی کھاتوں کا محتاط انتظام اور پائیدار ترقی پر توجہ دینا ضروری ہوگا۔
واضح رہے کہ کو پی ایس ایکس نے اتار چڑھاؤ والے سیشن کے بعد 147,005.32 پوائنٹس پر معمولی اضافے یعنی 0.05 فیصد کے ساتھ بند ہو کر ریکارڈ سطح قائم کی تھی۔