ای سی سی نے اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری اور سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی سمری منظور کی گئی،سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کی سمری بھی منظور کی گئی۔ای سی سی نے 2.82 ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیدر کی امپورٹ، ایکپسورٹ کیلئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاہو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کیلئے ضمنی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان