سینیٹر ایمل ولی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی

Aug 13, 2025 | 18:54:PM
سینیٹر ایمل ولی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
کیپشن: سینیٹر ایمل ولی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی، عثمان خان) عوامی نیشل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر اے این پی نے سربراہ جے یو آئی کو آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی )  میں شرکت کی دعوت دی۔ 

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد پہنچے،صدر ایمل ولی کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے،مولانا فضل الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں 17 اگست کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ 

دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ 

ملاقات کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کو 17 اگست کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ 

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیرداخلہ کی شہیدمیجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد,درجات کی بلندی کیلئے دعا کی