افسوس کیساتھ علم ہوا کہ لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے، آصفہ بھٹو
خاتون اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا،انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے،افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں، جس کے سبب لاکھوں لوگ بے روزگار اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں، یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونین کے عہدیداران نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی اور انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔