وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا 

Aug 13, 2025 | 10:57:AM
 وزیراعظم نے گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لے لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر میں بجلی اور پانی بحران کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے گوادر کیلئے فوری خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی بنادی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:300 یونٹس پر  سبسڈی،وزیر توانائی نے بڑی خبر دیدی

کمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وزارت پلاننگ، بحری امور، توانائی کے وزرا اور سیکریٹریز شامل ہیں، کمیٹی مقررہ مدت میں سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، گوادر کے بجلی اور پانی کے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔