ارطغرل غازی کے ترگت شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Aug 13, 2022 | 16:19:PM
ارطغرل غازی کے ترگت شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: ترگت شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکش اداکار چنگیز کوسکن جنہوں نے مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں ترگت کا اہم کردار نبھایا تھا، شادی کے رشتے میں بندھ گئے۔

سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے ذریعے مشہور ہونے والے اور لاکھوں لڑکیوں کے دل میں گھر کرنے والے معروف خوبرو ترکش اداکار چنگیزکوسکن  نے شادی کرلی۔شادی کی متعدد تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگیئں، جینگیز جوشقون کی شادی کی شاندار تقریب میں معروف فنکاروں نے شرکت کی۔

جینگیز جوشقون کی شادی میں اُن کے پرانے ساتھیوں انگین آلتان، بامسی اور دوحان بھی بطور مہمان مدعو تھے۔انگین آلتان کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام پر چنگیز کی شادی کی تصویریں اپلوڈ کی گئی اور نئے جوڑے کو مبارکباد دی گئی۔