امریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ

Aug 13, 2022 | 09:22:AM
امریکا کے علاقے نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ ہوا، جس میں اس کی آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ بازو کی نسیں کٹ گئیں
کیپشن: ملعون سلمان رشدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا کے علاقے نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو حملہ ہوا، جس میں اس کی آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ بازو کی نسیں کٹ گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملعون سلمان رشدی پر حملہ مغربی نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ہوا، چاقو حملے میں ملعون سلمان رشدی زخمی ہوگیا اور بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال منتقل کیا گیا، ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملعون سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا، حالت کے بارے میں مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔