کراچی چڑیا گھر کی رونق ہتھنی ”نورجہاں “کی حالت تشویشناک ہوگئی

Apr 13, 2023 | 23:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے چڑیا گھر کی رونق ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نورجہاں ہتھنی جمعرات کی صبح اپنے جنگلے میں قائم تالاب میں بیٹھ گئی،طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، ہتھنی کو شام ساڑھے پانچ بجے کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا، نورجہاں ہتھنی مسلسل اپنے پہلو کے بل لیٹی ہوئی ہے۔
بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے،کوشش کے باوجود ڈائریکٹر زو سے موقف جاننے کے لئے رابطہ نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے تحت انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں،گورنربلوچستان