کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی نہیں، نہ سیاست سے تعلق ہے ،وہاب ریاض

Apr 13, 2023 | 21:53:PM
کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی نہیں، نہ سیاست سے تعلق ہے ،وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )نگران وزیرکھیل برائے پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ عمران خان سے زندگی میں کبھی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و قومی کرکٹر وہاب ریاض نے واضح کیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی نہیں،نہ سیاست سے تعلق ہے،ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے ، یہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھی، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

وہاب ریاض نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر لب کشائی کی ہے،خود پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق وزیر کھیل نے کہا کہ میرے اوپر کئی لوگوں نے تنقید کی، برا کہا لیکن کچھ نے اچھا بھی کہا، ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں سب کا احترام کرتا ہوں، یہ ان کی رائے ہے، میری رائے یہ تھی کہ مجھے کھیلوں کی بہتری کے لیے وزیر کھیل بننا چاہیے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جیسی بھی سیاسی صورتحال چل رہی ہے، میرا بطور نگران وزیر کے اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ میں نگران سیٹ اپ کا حصہ ہوں جس کی مدت صرف تین ماہ ہے۔لہٰذا ہم جو کام کرسکتے ہیں وہ کریں گے، میرا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق ہونا ضروری نہیں ہےاور میری کسی جماعت میں دلچسپی نہیں ہے کہ میں کہوں اس پارٹی کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں صرف نگران سیٹ اپ کے لیے آیا ہوں، الیکشن میں جو بھی کامیاب ہوگا، ان کا کام ہے، وہ ہی جانیں۔عمران خان سے رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے بتایا کہ میری عمران خان سے زندگی میں کبھی بات نہیں ہوئی۔