عمران خان سے ملاقات۔۔وزیراعظم آزاد کشمیر امانت واپس کرنے کو تیار

Apr 13, 2022 | 21:05:PM
ملاقات۔ تحریک عدم اعتماد۔نیازی۔تنویر الیاس۔امانت
کیپشن:  وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی عمران خان کے ساتھ (فا ئل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں عبدالقیوم نیازی نے خود پر لگے تمام الزمات مسترد کر دیئے۔عمران خان نے بھی سردارعبدالقیوم نیازی کے موقف کی تائید کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقوم نیازی نے مستعفی ہونےکی پیشکش کرتے ہوئے اپنے خلاف سازشوں سے عمران خان کو آگاہ کیا۔عمران خان نے معاملات حل کرانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کل تک تمام حقائق کاجائزہ لےکرفیصلہ کرےگی۔
عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی واپس کرنے پر تیار ہوں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ہی سردار تنویر الیاس نے وزی اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر ا رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع