بولان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

Apr 13, 2021 | 17:57:PM
بولان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بولان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے بولان کے علاقے آب گم کے پہاڑوں میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی،کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے تین ساتھی پہاڑوں کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔
 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاروائی کے دوران ایک کلاشنکوف،تین پستول، پانچ کلو بارود، ریموٹ کنٹرول، ڈیٹونیٹرز،2موٹرسائیکلیں اور دستاویزات برآمد ہوئے، ترجمان کاکہناہے کہ ہلاک دہشتگرد کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  دوہرے قتل کے الزام میں سزا پانے والے مجرم کی بریت کی اپیل مسترد