بھارت: نانا اور ماموں کا معصوم بچی کے ساتھ  شیطانی کھیل

Apr 13, 2021 | 09:57:AM
بھارت: نانا اور ماموں کا معصوم بچی کے ساتھ  شیطانی کھیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کےعلاقے  کولار میں3 سال کے معصوم بھائی کے سامنے ایک 6سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے نانا اور ماموں نے عصمت دری کا گھناؤنا جرم کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کو نابالغ کی عصمت ریزی کے واقعہ میں گرفتار کرلیاہے، ملزمان نے متاثرہ بچی کو 20روپے دئیے اور واقعہ کے متعلق کسی کو بتانے سے گریز کرنے کی دھمکی بھی دی۔بتایا گیا ہے کہ متاثرہ بچی ماموں اور 3سالہ بھائی کے ساتھ  بازار گئی تھی۔متاثرہ بچی کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل مذکورہ ملزم اس کے گھر آگیا اور بچوں کو فاسٹ فو ڈ کے لئے لے کر گیاتھا۔بھارتی اخبار میں  شائع خبر کے مطابق واقعہ اس وقت نظر میں آیا جب لڑکی کی ماں نے اس کےبرتاؤ میں تبدیلی دیکھی اور واقعہ کے متعلق اس کو با ت کرنے پر راضی کیا۔ مقامی پولیس نے کہاہےکہ ”متاثر ہ بچی نے اپنی ماں کو بتایا کہ تقریبا آٹھ دن قبل اس کا چچا اس کو اور اس کے چھوٹی بھائی کو ”سموسہ“ دینے کی بات کرتے ہوئے ایک کمرے میں لے گیا۔اس کا نانا بھی پہلے سے کمرے میں موجود تھا انہوں نے اس کے ساتھ عصمت ریزی کی۔ پولیس کےمطابق دونوں ملزمان بچی کو سموسا اور 20روپے دے کر چھوڑ کر چلے گئے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی استفسار کیاکہ وہ کسی سے کچھ نہ کہے۔ متاثرہ بچی اپنے والدین کو بتانے سےخوف زدہ تھی اور تمام باتیں پوشید رکھے ہوئے تھی“۔دونوں ملزمان شراب کے عادی ہیں۔ نانا کی عمر50 سال اور ماموں کی عمر38سال کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ مشکل ورک آؤٹ میں  ’شیلا کی جوانی‘ سنتی ہے