مستونگ ؛سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں بھارت نواز فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سہولت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس و سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:100سے زائد بچیوں سے زیادتی،ملزم کا بھانڈا کیسے پھوٹا؟دوران تفتیش اہم انکشافات