سبی ،تیز رفتار وین الٹنے سے6مسافر جاں بحق، 15 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسی ترین)صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ بختیار آباد کے قریب نیشنل ہائی وے N65 پر تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر وین الٹ گئی۔وین الٹنے کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ بختیار آباد کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر وین الٹ گئی ، اور وین میں سوار افراد میں سے 6 مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ریسکیو عملے نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمرجنسی سینٹر بختیار آباد منتقل کردیا۔حادثے کی وجہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری بتائی جاتی ھے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد