ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،عمان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے عمان کو شکست دیدی۔
پاکستان نے عمان کو 93رنز سے شکست دی،پاکستان کے 160رنز کے تعاقب میں عمان کی پوری 67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سفیان مقیم، فہیم اشرف اور صائم ایوب کی 2،2وکٹیں حاصل کیں۔عمان کے حماد مرزا27اورعامر کلیم 13رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے پہلے کھیل کر 7وکٹوں پر160رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 43گیندوں پر 66رنز سکور کئے۔فخرزمان23،محمد نواز19،حسن نواز9اور فہیم اشرف 8رنز بنا سکے،کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔عمان کے سپنر عامر کلیم نے 3کٹیں حاصل کیں۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہناتھا کہ پچھلے2،3ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،قومی ٹیم میں 3سپنرز شامل ہیں۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، فخرزمان،صاحبزادہ فرحان،حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز اور فہیم اشرف شامل ہیں،شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور ابراراحمدپلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعت کے لاپتہ ہونے والے عہدیدار کی ٹیکسلا سے لاش برآمد