امریکی ریاست میری لینڈ کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ،ایک کیڈٹ زخمی

Sep 12, 2025 | 09:56:AM
امریکی ریاست میری لینڈ کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ،ایک کیڈٹ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی شہر ایناپولیس کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ترجمان گورنرمیری لینڈ کے مطابق  یہ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولیس کی نیول اکیڈمی میں پیش آیا جہاں  فائرنگ کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق مڈشپ مین کے زیر استعمال بنکروفٹ ہال میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک کیڈٹ زخمی ہوا تاہم  نیول اکیڈمی میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اکیڈمی سے نکالا گیا مڈشپ مین مسلح ہوکر واپس آیا اور کمروں کے دروازے کھٹکھٹا کر خود کو ملٹری پولیس کا اہلکار ظاہر کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع