سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر غور

Sep 12, 2023 | 22:56:PM
سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق صوبائی وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور شروع کردیا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی افسر کا اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا ایسا ہولناک واقعہ کہ دل دہل جائے

 جان اچکزئی نے کہا کہ گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء کیخلاف مقدمات درج کرانے پر غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا صوبائی کابینہ نے حکومت کے اخراجات میں کمی اور صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جان اچکزئی نے بتایا کہ نگران کابینہ کی نصیر آباد میں وومن پولیس اسٹیشن کھولنے اور خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔