سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے فنڈز روکنے پر پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

Sep 12, 2023 | 18:50:PM
سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے فنڈز روکنے پر پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز روکے جانے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا۔ خط کے ساتھ ضلع ٹنڈو محمد خان کے سیلاب سے تباہ حال سکولوں کی تصاویر بھی الیکشن کمیشن سے شیئر کردیں۔ 

 خط میں کہا گیا کہ نگران حکومت کو سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیے جائیں، سندھ میں سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کی بحالی کے فنڈز بجٹ میں پہلے سے منظور شدہ ہیں۔ نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار نہیں کہ وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو روک سکیں۔ 

خط میں مزید کہا گیا کہ نگران حکومتوں کے پاس آئین کے مطابق یہ اختیار بھی نہیں کہ وہ منتخب حکومتوں کی جاری پالیسیوں کو روک سکیں۔ سندھ میں نوتعمیر شدہ اسکولوں کی عمارتیں آنے والے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں کیلئے کام آسکتی ہیں۔