آصفہ بھٹو بھی ٹک ٹاک اسٹار بننے کو تیار 

Sep 12, 2023 | 10:31:AM
 سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر  اپنے مداحوں کو  ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبردی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک بھی منسلک کیا۔

آصفہ بھٹو کے حال ہی میں بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے بھائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تصویر لگائی ہے جبکہ انکے اکاؤنٹ کو اب تک 252 ٹک ٹاک صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے بائیو میں ’ شہید محترمہ بے نظیر  بھٹو کی قابلِ فخر بیٹی، پولیو فری پاکستان کی سفیر‘ لکھا ہے۔

آصفہ بھٹو نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر ’ایکس‘ پر جاری ضرورکردی ہے لیکن فی الحال ابھی تک کوئی ویڈیو شیئر نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

سوشل میڈیا پر اس خبر کے عام ہونے کے بعد پی پی پی کی حمایت کرنے والے ’ایکس‘ صارفین کی ایک بڑی تعداد آصفہ کے کمنٹ سیکشن میں ان کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتے دکھائی دے رہی ہے۔