عمران خان کی آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز 

Sep 12, 2022 | 21:27:PM
تحریک انصاف، چیئرمین، سابق وزیراعظم، عمران خان، آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، توسیع، تجویز پیش
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویزپیش کردی۔
ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک موخر کر دینا چاہئے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میں الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہوں،ان کاکہناتھا کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں کہنے کی اجازت ملتی تو شاید معافی مانگ لیتا،عمران خان نے کہاکہ میں امریکا مخالف نہیں ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری، الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو طلب کرلیا