میچ کے دوران کتے کی گرائونڈ میں انٹری ۔۔گیند منہ میں دبو چ لیا۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل

Sep 12, 2021 | 00:25:AM
 میچ کے دوران کتے کی گرائونڈ میں انٹری ۔۔گیند منہ میں دبو چ لیا۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یہ دلچسپ ویڈیو آئرلینڈ کے مقامی علاقے کی ہے ، جہاں ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں بریڈی کلب اور سی ایس این آئی کا میچ جاری تھا کہ اچانک میدان میں ایک کتے نے انٹری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کھلاڑی نے جیسے ہی شارٹ مارا اور وہ رن لینے کے لیے دوڑی تو اچانک ایک کتا میدان میں داخل ہوا اور فیلڈر کے پہنچنے سے قبل ہی گیند کو اپنے منہ سے پکڑ کر دوڑ لگادی۔

کتے کی پھُرتی دیکھ کر فیلڈر نے حیرت کا اظہار کیا اور  پکڑنے کے لیے دوڑی مگر وہ اس کے ہاتھ نہیں آیا۔ بیٹر نے بھی کتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہا۔پھر اچانک یہ  کتا رنر اپ اینڈ پر موجود کھلاڑی کے پاس جا بیٹھا اور اسے گیند تھمادی۔ کتے کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اور اسے نکالنے کے بعد یہ میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔