خیبر پختونخوا اور فاٹا کی غیور عوام کی افغان سرزمین سے دہشتگردانہ حملوں کی پر زور مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور )خیبر پختونخوا اور فاٹا کی غیور عوام کی افغان سرزمین سے دہشتگردانہ حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی غیور عوام افغانستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف متحد ہو گئی،شمالی اور جنوبی وزیرستان ، دیر، کوہاٹ اور دیگر علاقوں کی عوام ن پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ افغان ایک نمک حرام قوم ہے وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اُسی میں چھید کرتے ہیں، یہ افغانی بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں،افغانیوں کو پاکستان نے حیثیت،جگہ اور خوراک دی، پھر بھی انھوں نے پاکستان پر حملہ کیا،یہ افغانی بے حیاء، بے ضمیر اور بے شرم لوگ ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ اگر ان میں اتنی ہمت ہے تو پھر جنگ کریں،یہ لوگ فوج ، پولیس اور دیگر اداروں سے جنگ کرتے ہیں،ان لوگوں کی ہمیں کمزور کرنے کی سوچ انتہائی کمزور ہے،افغانی اپنے ساتھ خود زیادتی کر ر ہے ہیں کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے،اس کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ اور بری فوج انتہائی مضبوط ہے ۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اورقوم کے افغانیوں پر بہت احسانات ہیں،افغانی دہشتگردانہ حملے بند کریں، اہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ہم کہنا چاہتے ہیں کہ یہ اپنے دہشتگردی کے اڈوں کو بند کریں اگر افغانی بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کرتے ہیں، تو یہ مسلمان نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی مانند طاقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے،فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں؛پاکستانی شہری