بلاول بھٹو زرداری کا پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

Oct 12, 2025 | 18:08:PM
بلاول بھٹو زرداری کا پاک افغان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور  افغانستان کے درمیان سرحد کی حالیہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے،افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت مشترکہ خوشحالی کے لیے ہونے والی اجتماعی کوششوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے،پاکستان کی مسلح افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ افغان فوج کے حملے کا جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کریں،دہشت گرد گروہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طالبان قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دیرپا امن اور استحکام کے لیے عملی، نتیجہ خیز بات چیت اور تعاون میں شامل ہوں،ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہے،عبوری افغان حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت خطے اور اس سے آگے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام