طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے

Oct 12, 2025 | 11:46:AM
  طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچوہدری)بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔
خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کی لاش کا رحیم یارخان کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیاگیا،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اورورثا لاش کو گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام فعال

خواجہ تعریف گلشن المعروف طیفی بٹ کی نماز جنازہ آج بعد از نمازعصر 50 ایم گلبرگ نصیر آباد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم اورلاہور کامعروف انڈرورلڈڈان طیفی بٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا.