خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری

Oct 12, 2025 | 09:44:AM
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
 اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کل 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔
سیکریٹری اسمبلی کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کل دوپہر 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد انکی فوری اسکروٹنی کی جائیگی ،تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ایوان کی کارروائی براہِ راست میڈیا کو دکھانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کی طرح افغانستان کو بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، محسن نقوی
اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلی ہال اوراطراف میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔